صہیونیوں کے خطرناک جوہری ہتھیاروں پر مغربی خاموشی، ظریف کی کڑی تنقید

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ناجائز صہیونی ریاست کے جوہری وار ہیڈز کے میزائل ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی ایشیا میں واحد جوہری اسلحے خانے کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے آج جوہری میزائل کو ٹیسٹ کردیا جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران تھا.
ظریف نے کہا کہ تین یورپی ممالک سمیت جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکہ بھی ہرگز مغربی ایشیا میں واحد جوہری اسلحے خانے جو ایٹمی وار ہیڈز پر شامل ہیں، پر اپنی تنقید کا اظہار نہیں کرکے مگر ہمارے دفاعی اور قانونی ہتھیاروں پر ناراض ہیں.
تفصیلات کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست نے جمعہ کے روز طویل فاصلے تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل "یریحو 4" جو جوہری وار ہیڈز پر شامل ہے، کو ٹیسٹ کردیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =