عراقچی کی عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ سے ملاقات، جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

ویانا، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ کے ساتھ ملاقات کر کے جوہری معاہدے کے بچانے پر تبادلہ خیال کیا.

نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور 'سیدعباس عراقچی'نے گزشتہ روز ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 14 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ "رافائل ماریانو گروسی کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری معاہدے کے بچانے کے طریقوں اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکی یا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =