7 دسمبر، 2019 10:16 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83583806
0 Persons
پاکستانی وزارت صحت کے ایک وفد کا دورہ ایران

تہران، ارنا – پاکستانی وزارت صحت کے قائم مقام سربراہ کی قیادت میں ایک 10 رکنی پاکستانی وفد جو دورے ایران پر ہے، آج بروز ہفتہ ایرانی وزیر صحت کے ساتھ ملاقات کرے گا.

اس ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر صحت'الله بخش ملک' کے ساتھ ساتھ  پاکستان کے بلوچستان، پنجاب، گلگت اور خیبر پختونخوا کے صوبوں کے اعلی عہدیدار شریک ہوں گے.

پاکستانی وزارت صحت کے سیکریٹری 'الله بخش ملک' ایران میں  اپنے7 روزہ قیام کے دوران ایرانی سنیئر حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ صحت کے شعبے مختلف ایرانی مراکز کا دورہ کریں گے.

قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے روان سال کے مئی مہینے میں جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی کے 72ویں سیشن میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کر کے صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =