پابندیوں کے دوران ایران اور عمان کے تجارتی حجم میں اضافہ

تہران، ارنا – پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم میں قابل قدر اضافہ دیکھنے آیا ہے.

ایران کی گیارہویں اور بارہویں حکومتوں کے دوران ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعلقات کا حجم 221 ملین ڈالر سے ایک ارب اور 160 ملین ڈالر تک پہنچ گیا.
ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کے حجم میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی نشست رواں مہینے میں ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی جو یہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ایک موقع ہوسکتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =