6 دسمبر، 2019 12:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83582921
0 Persons
ایران، یمن میں قیام امن کیلئے موثر تجاویز کا حامی

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم یمن میں قیام امن و سلامتی کے لئے کسی بھی پُرامن تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں.

ظریف نے کہا ہے کہ یمن کے گھیراؤ اور وہاں جاری جنگ میں ایران کا کوئی نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، یمن میں قیام امن سے متعلق پُرامن تجاویز کا مقدم کرتے ہوئے تمام فریقین کو اسی راستے کی طرف گامزن ہونے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے عربی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں خوشحالی اور امن کی بحالی کیلئے ہر کسی  تعمیری اور سیاسی طریقے کار کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ظریف نے حالیہ دونوں میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ایک ملاقات میں خطے بالخصوص یمن میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسی سلسلے میں نیک نیتی سے ہر کسی پیش کی گئی تجویز اور حکمت عملی کا خیر مقدم کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =