6 دسمبر، 2019 11:27 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83582882
0 Persons
ایران سے تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں: پاکستان

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے نئے راستے کھل چکے ہیں.

 ان خیالات کا اظہار "شاہ محمود قریشی" نے پاکستانی وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری سے متعلق بزنس کنیکٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت برسر اقتدار آئی تب سے ایران، چین، روس، مشرق وسطی اور وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کیساتھ تعلقات کو مزید تقویت دی گئی ہے اور ایران سے تعاون کی نئی راہیں کھول گئی ہیں۔

انہوں نے قطر میں منعقدہ کوالامپور کے آئندہ سربراہی سمیٹ میں اپنے مستقل دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اس اجلاس میں ایران، ملائیشیا، ترکی اور قطر کیساتھ اکھٹے ہوکر "مشرق وسطی ویژن" کے روڈ میپ کا تعین کریں گے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کیجانب سے دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ تعلقات کی توسیع کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے تعلقات کا فروغ، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے گزشتہ جنگ کے دوران امریکہ کیساتھ تعاون کو غیر تعمیری اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے پاکستان پر دوہرے معیار کا رویہ اپنانے کا الزام لگایا گیا لیکن ابھی پاکستان کو نقصان کا ادراک ہوچکا ہے اور وہ اب متعصبانہ رویے کے بجائے مفاہمت اور ثالثی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عہدہ سنھبالنے کے بعد اب تک ایران کے دو باضابطہ دورے کیے ہیں جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =