ایران اور شام کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سرنو تعمیر کیلئے دمشق کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق ریجنل سنٹر برائے اربن واٹر مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے 10 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیرتوانائی "رضا اردکانیان" اور شامی وزیر برائے آبی وسائل "حسین عرنوس" کے درمیان شام کے نکاسی آب کے نظام کی از سرنو تعمیر سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

اس مفاہمت یادااشت کے فریم ورک کے اندر شام میں نکاسی نظام آب کی از سر نو تعمیر کیلئے ایرانی کمپینوں کی موجودگی کے شرایط کا تعین کیا گیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردکانیان نے گزشتہ روز کے دوران شامی وزیر برائے آبی وسائل کیساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے سے ایرانی کمپنیوں کو شام میں ڈیموں، پن بجلی گھروں اور گندے پانی کی صفائی کے پلانٹوں کی تعمیر میں حصہ لینے کیلئے موثر میکنزم کی فراہمی ہوجائے گا۔

اردکیانیان کے مطابق ان تمام اقدمات کا دونوں ممالک کے نائب وزرا کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی کے زیر اہتمام میں کیا جائے گا۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ممالک کی ماہر ٹیموں نے جلد از جلد ان منصوبوں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد کا بند وبست کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ شامی وزیر برائے آبی وسائل کے مطابق شام کی تعمیر نو میں تعاون کیلئے ایرانی کمپنیاں شام کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

 اس موقع پر شامی وزیر برائے آبی وسائل نے بھی شام کی تعمیر نو میں ایرانی کمپنیوں کی فعال شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے ایرانی کمپنیاں شام کے نکاسی آب کے نظام  کی بحالی میں تعمیری تعاون کر سکتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =