5 دسمبر، 2019 2:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83582169
0 Persons
ایرانی وزیر تیل کی اوپک کے سربراہ سے ملاقات

ویانا، ارنا- ویانا کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے اوپک تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور اوپک کانفرس کے صدر کیساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق "بیژن نامدار زنگنہ" جو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپک کے 177 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ویانا کے دورے پر ہیں، نے جمعرات کے روز "محمد سانوسی بارکینڈو" اور "مانوئل کوڈو" کیساتھ ملاقات کی۔

اوپک تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز کے دوران بھی سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور عراق کے وزرائے تیل کیساتھ ملاقات کی جس کا دورانیہ تقریبا 5 گھنٹے کا تھا۔

اس ملاقات میں شریک اراکین نے صحافیوں کیساتھ کوئی گفتگو نہیں کی۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر تیل بھی جو ایک وفد کی قیادت میں جمعرات کی صبح کو ویانا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، نے ابھی تک صحافیوں سے کوئی انٹرویو نہیں کیا ہے۔

انہوں نے اوپک تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ اپنی ملاقات کے موقع پر خام تیل کی پیدوار میں کمی سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا ہے وہ اس حوالے سے اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ مذاکرات کے بعد فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اوپک تنظیم کے رکن اور غیر رکن ممالک نے اس پہلے  مارس 2020 تک تیل کی روزانہ پیداوار کو 10 لاکھ 200 ہزار بیرل یعنی عالمی تقاضے کے 2۔1 فیصد کے حصے میں  کمی لانے سے اتفاق کیا تھا۔

اس وقت یہ ممالک 5 اور 6 دسمبر کو ویانا میں اوپیک کے 177 اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں وہ خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی لانے یا کہ کمی لانے کے سلسلے کو روکنے پر فیصلہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =