5 دسمبر، 2019 1:43 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83582117
0 Persons
اوپک تنظیم کا اجلاس، ایرانی وزیر تیل ویانا پہنچ گئے

وین،ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپک کے 177 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ویانا کے دورے پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق "بیژن نامدار زنگنہ" اس اجلاس کے موقع پر اوپک تنظیم کے سیکرٹری جنرل "محمد سانونسی بارکینڈو" اور اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے وزرا کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کے وزراء برائے توانائی اور تیل کے امور، گزشتہ روز دورے ویانا پر پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب، کویت، عراق اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے تیل نے کل رات اوپیک تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اوپک تنظیم کے رکن اور غیر رکن ممالک نے اس پہلے مارس 2020 تک تیل کی روزانہ پیداوار کو 10 لاکھ 200 ہزار بیرل یعنی عالمی تقاضے کے 2۔1 فیصد کے حصے میں کمی لانے سے اتفاق کیا تھا۔

اس وقت یہ ممالک 5 اور 6 دسمبر کو ویانا میں اوپیک کے 177 اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں وہ خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی لانے یا کہ کمی لانے کے سلسلے کو روکنے پر فیصلہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =