5 دسمبر، 2019 11:04 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83581830
0 Persons
ایران کا آذربائیجان سے خلائی شعبے میں تعاون پر زور

باکو، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آذربائیجان کے خلائی ادارے کے سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں خلائی شعبے میں باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد آذری جہرمی" نے دارالحکومت میں باکو میں منعقدہ بین الاقوامی باکوتل نمائش کے موقع پر "رشاد بنی اف" کیساتھ ملاقات کی۔

 اس ملاقات نے ایرانی وزیر نے خلائی شعبے میں آذربائیجان سے تعاون کے آغاز پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلائی سائنس اور سیٹلائٹس کی تیاری کا ایک خاص مقصد ہے جو صرف معاشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی اکثر معیشت کا تعلق خلائی شعبے سے ہے۔ لہذا ہمیں اس بازار میں اپنی حیثیت کی وضاحت کرنی ہوگی اور یہ فیصہ کرنا ہوگا کہ ہم صارف بننا چاہتے ہیں یا پروڈیوسر بننا چاہتے ہیں۔

آذری جہرمی نے مزید کہا کہ ہم نے ایران میں ایک 20 سالہ منصوبہ بندی کیساتھ خلائی شعبے میں  صرف صارف نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسی منصوبے سے ابھی دس سال گزر چکے ہیں اور ہم ملک میں خلائی نظام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری خلائی صنعت کی ترقی ہمارے ملک کیلئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلائی شعبے میں ہرکسی باہمی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا خلائی ادارہ، آذربائیجان کیساتھ مشترکہ تعاون کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کے خلائی ادارے کے سربراہ نے ایران کیساتھ خلائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے مذاکرات کیلئے جلد از جلد باکو میں اپنے ایرانی ہم  منصب سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =