ایران نے7 مہینوں میں 3 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات برآمدات کیں

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران، 3 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں زرعی مصنوعات کا 42۔11 فیصد کا حصہ رہا۔

"عبدالمہدی بخشندہ" نے کہا کہ ایران نے رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران، 30 لاکھ 582 ہزار ٹن کی زرعی مصنوعات جن کی مالیت کی شرح 2 ارب 749 ڈالر کی ہے، کو عراق، متحدہ عرب امارات، پاکستان، روس، بھارت، ترکی، ویٹنام، ترکمانستان اور جرمنی میں برآمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، زرعی مصنوعات اور خوراک کی برآمدات، وزن کے لحاظ سے 690 ہزارٹن اور مالیت کے لحاظ سے 7 ارب 459 ہزار ڈالر کی تھی جن کا حصہ نان آئل مصنوعات کی برامدات میں 76۔29 فیصد کا تھا۔

بخشندہ نے مزید کہا کہ اہم زرعی برآمدی مصنوعات کا سب سے زیادہ حصہ 871 ہزار ٹن پر مشتمل کیچن گارڈن مصنوعات، 400 ہزار ٹن پر مشتمل تازہ ٹماٹر، 263 ہزار ٹن پر مشتمل پیاز اور لہسن، 201 ہزار ٹن پر مشتمل تازہ آلو اور 114 ہزارٹن پر مشتمل سیب کا ہے۔

 نائب ایرانی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران ملک میں مالیت کےلحاظ سے 32 لاکھ ڈالر ڈیری مصنوعات، 1۔29 لاکھ ڈالر پستہ، 1۔27 لاکھ ڈالر کیچن گارڈن مصنوعات، 9۔23 لاکھ ڈالر ٹماٹر اور 7۔10 لاکھ ڈالر زعفران کو برآمد کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =