ایرانی کمپنیوں کا شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سر نو تعمیر میں تعاون

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایرانی کپمنیاں شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سر نو تعمیر میں تعاون کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر برائے آبی وسائل "حسین عرنوس" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سر نو تعمیر کے حوالے سے باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو تیار کرے اس کو کل تک حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے سے ایرانی کمپنیوں کو شام میں ڈیموں، پن بجلی گھروں اور گندے پانی کی صفائی کے پلانٹوں کی تعمیر میں حصہ لینے کیلئے موثر میکنزم کی فراہمی ہوجائے گا۔

اردکیانیان کے مطابق ان تمام اقدمات کا دونوں ممالک کے نائب وزرا کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی کے زیر اہتمام میں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ممالک کی ماہر ٹیموں نے جلد از جلد ان منصوبوں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد کا بند وبست کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ شامی وزیر برائے آبی وسائل کے مطابق شام کی تعمیر نو میں تعاون کیلئے ایرانی کمپنیاں شام کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

 اس موقع پر شامی وزیر برائے آبی وسائل نے بھی شام کی تعمیر نو میں ایرانی کمپنیوں کی فعال شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے ایرانی کمپنیاں شام کے نکاسی آب کے نظام  کی بحالی میں تعمیری تعاون کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایرانی وزیر توانائی کیساتھ مذاکرات میں اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت طے پانے سے اتفاق کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =