4 دسمبر، 2019 6:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83581248
0 Persons
عالمی عدالت انصاف، آزاد اور غیر جانبدار رہے: ایران

تہران، ارنا- دی ہیگ میں منعقدہ عالمی عدالت انصاف کے رکن ممالک کے 18 ویں اجلاس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے آئی سی سی ادارے کی آزادی، غیر جانبداری اور سیاسی تاثرات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے رکن ممالک کے 18 ویں اجلاس کا 2 سے 7 دسمبر تک نیڈرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس اجلاس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب "رضا پورمند تہرانی" نے عالمی عدالت انصاف کے قوانین میں طے شدہ اصولوں اور مقاصد پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بین الاقوامی ادارے  کی آزادی، غیر جانبداری اور سیاسی تاثرات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف اور اس کے ججوں، پراسیکیوٹرز اور عملے کیخلاف امریکی عہدیداروں کیجانب سے حالیہ دھمکیوں کی بھی مذمت کی۔

ایرانی مندوب نے امریکی دھکیوں کو انصاف قائم کرنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی عدالت انصاف کی تعمیری کارکردگی اور آزاد ہونے کو پرکھنے کا ایک پیمانہ قرار دے دیا۔

پورمند تہرانی نے فلسطین اور افغانستان سمیت میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیتوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لئے عالمی عدالت انصاف کے حالیہ طریقے کار کا بھی خیرمقدم کیا جبکہ اس ادارے کیجانب سے ان معاملات میں غیر جانبداری اور سیاسی دباؤ کیخلاف مزاحمت پر بھی زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =