ایشیا پیسیفیک مقابلوں میں ایرانی معذور باسکٹ بال کھیلاڑیوں کی تیسری فتح

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور مردوں اور خواتین باسکٹ بال ٹیموں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں بالترتیب افغانستان اور جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے جانے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی باسکٹ بال مقابلوں میں ایرانی معذور خواتین ٹیم نے افغانستان کیخلاف کھیلے جانے میچ میں 35-41 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

ایرانی معذور خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے اس سے پہلے کمبوڈیا اور بھارت کیخلاف کھیلے جانے  مقابلوں میں بالترتیب 22-40 اور 31-43 نتیجوں کیساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

 اس کے علاوہ ایرانی معذور مردوں کی باسکٹ بال  ٹیم نے جنوبی کوریا کو 63- 75 نتیجے کیساتھ شکست دے دیا۔

ایرانی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم نے اس سے پہلے چین اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کیخلاف کھیلے جانے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیائی باسکٹ بال مقابلوں کا مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں 7 دسمبرتک تھائی لینڈ کے شہر پاتایا میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =