60 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کرلیا ہے

مشہد، ارنا- رواں سال کے دوران 60 لاکھ 700 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ خارجہ میں قائم پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ "مجتبی کریمی" نے بدھ کے روز شہر مشہد میں ایکوٹورزم، ثقافت اور سیاحت کی ترقی سے متعلق منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی راہ میں سہولیات کی فراہمی کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسی سلسلے میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے ویزہ سہولیات کی فراہمی کو اپنے ایجنڈے میں شامل کردیا ہے۔

کریمی نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں دوسرے ممالک کیساتھ دوطرفہ ویزہ منسوخی کیلئے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو ویزہ کی فراہمی میں آسانی لانے کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کریمی کے مطابق گزشتہ 5 سال پہلے 30 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا دورہ کر لیا تھا لیکن ابھی ان کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوکر 70 لاکھ سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 سال پہلے سے اب تک ای ویزہ کی سہولیت کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے بہت مختصرعرصے میں ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایکوٹورزم، ثقافت اور سیاحت کی ترقی سے متعلق کانفرنس کا 4 اور 5 دسمبر کو ایرانی مذہبی شہر مشہد میں انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد سیاحتی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =