4 دسمبر، 2019 3:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83580925
0 Persons
ایرانی رنر کی ایشیائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

قزوین، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے رنر "حسن جواہری" نے ملائیشیا میں منعقدہ 21 ویں ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 21 ویں ایشیائی مقابلوں کا یکم دسمبر سے ملائیشیا کے شہر سرواک میں انعقاد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی 31 رکنی ٹریک اینڈ فیلڈ قومی ٹیم نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

ان مقابلوں میں ایرانی صوبے قزوین سے تعلق رکھنے والے رنر حسن جواہری نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن کے حصول کیساتھ ملک کے نام کو روشن کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن جواہری کے علاوہ ایران کے دیگر رنرز نے بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کو حاصل کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =