4 دسمبر، 2019 3:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83580894
0 Persons
ایرانی صدر، جاپان اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت، عنقریب جاپان اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

یہ بات ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف "محمود واعظی" نے بدھ کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم "مہاتیر محمد" نے صدر روحانی کو دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی اور دوسری طرف جاپانی وزیر اعظم "ابے شنزو" نے بھی اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر کو دورہ جاپان کی دعوت دی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان مختصر فاصلے کے تناظر میں ان دونوں ملکوں کے دوروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واعظی نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران اور ان کیجانب سے ایرانی حکام کیلئے کوئی خاص پیغام لانے سے متعلق کہا کہ وہ علاقائی اور باہمی تعاون کے پیغام کو لے کے آئے ہیں۔

ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ یوسف بن علوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان ملک ایرانی صدر کی حالیہ تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کے پیش نظر ایران اور سلطنت عمان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

واعظی کے مطابق، عمانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان ملک ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران، عمانی وزیر صنعت، 40 بڑی کمپنی کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کریں گے جہاں ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =