پابندیوں کے باوجود ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

تہران، ارنا – امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف انتہائی سخت پابندیاںعائد کرنے کے باوجود گزشتہ مہینے میں ایرانی توانائی زون جنوبی پارس سے پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

گزشتہ مہینے کے دوران ایرانی توانائی جنوبی پارس کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے.
یہ مصنوعات چین، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، بھارت، جاپان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، کویت اور غیرہ کو برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنوبی پارس ايک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =