4 دسمبر، 2019 1:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83580620
0 Persons
ایران اور پاک کا سرحد پر باڑ لگانے پر زور

اسلام آباد، ارنا – پاکستان اور ایران کے حکام نے اپنی حالیہ مشاورت میں مشترکہ سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے دہشتگرد گروپ 'جیش العدل' کے چنگل سے مغوی ایرانی محافظوں کی بازیابی کے لیے تعاون پر زور دیا.

پاکستانی آرمی چیف 'جنرل قمر جاوید باجوہ' کا حالیہ دورہ ایران(19 نومبر) اور دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی بارڈر گارڈز کی رہائی کے مسئلے کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے فیصلہ کیا کہ سیکورٹی کے تحفظ کے لیے سرحدوں پر باڑ لگانے کا جائزہ کریں.
پاکستانی خبر رسان ذرائع کے مطابق، آج بروز بدھ ایران اور پاک بارڈر زیرو پوائنٹ 'تفتان' میں چھٹی مشترکہ سرحدی نشست دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی  میں منعقد ہوئی.
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے پانچواں مشترکہ سرحدی اجلاس کا 21 جون 2018 کو ایران کے مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں انعقاد کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =