4 دسمبر، 2019 10:59 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83580260
0 Persons
ایران نے تین بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

نئی دہلی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے گرفتار کئے گئے 3 بھارتی ماہی گیروں کو آزاد کردیا.

ایران نے گزشتہ روز ملکی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کئے گئے 3 بھارتی ماہیگیروں کو رہا کردیا
بھارت کے یہ ماہی گیر جو سعودی عرب کی ایک كمپنی كے ملازم تھے روان سال جنوری کے مہینے میں غیرقانونی طور پر ایران كی سمندری حدود میں آگئے تھے جس کے بعد ایرانی بحریہ کی طرف سے گرفتار کئے گئے .
اس سے پہلے بھی ایران كے ساحلی سیكورٹی گارڈ نے اپریل 2017 میں ایرانی سمندری حدود كی خلاف ورزی كرنے كے الزام میں دو لانچوں میں سوار 15 بھارتی ماہی گیروں كو گرفتار كرلیا تھا. یہ ماہی گیر بھی بحرین كی ایك كمپنی كے ملازم تھے.
ایران نے گزشتہ دو سالوں میں ملکی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کئے گئے50 سے زائد بھارتی ماہی گیروں كو آزاد كروا لیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =