4 دسمبر، 2019 9:55 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83580138
0 Persons
ایرانی صدر کا خصوصی مراسلہ جاپانی وزیراعظم کے حوالے

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ اور صدر کے خصوصی ایلچی نے دورہ ٹوکیو کے موقع پر ایرانی صدر کے خصوصی مراسلے کو جاپانی وزیراعظم کے حوالے کردیا ہے.

سید عباس عراقچی جو جاپان کے دورے پر ہے،نے گزشتہ روز جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ایک ملاقات میں ایرانی صدر کے تحریری پیغام کو انہیں کے سپرد کردیا.

انہوں نے جاپانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں عالمی اور علاقائی پیشرفتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

ایرانی اعلی سفارتکار ' عراقچی' نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کی جانب سے ہرمز امن منصوبہ کو پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے خلیج فارس کے ممالک سے اس منصوبہ کی حمایت کی دعوت دیتا ہے.

اس موقع میں جاپانی وزیر خارجہ ' توشی میتسو موتگی' نے خطی کی نازک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشرقی وسطی کے اس حالات پر تشویش ہے لہذا ہم کو سفارتی کوششوں سے موجودہ تناؤ کو کم کرنا ہوگا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =