3 دسمبر، 2019 7:08 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83579675
0 Persons
 ایران اور سپین کا ادویات کے شعبے میں تعاون

تہران، ارنا-  ایرانی داواساز کمپینوں کو برآمدات سے حاصل ثمرات سے مستفید ہوجانے کیلئے ضروری ڈھانچے کی فراہمی کے مقصد سے ایران اور سپین کے درمیان ادویات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایرانی بائیوٹیکنالوجی کی ترقیاتی تنظیم کے مطابق ایران میں بڑھتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک دواسازی کی صنعت ہے جو اپنی ترقی کو ماہر ایرانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی کوششوں سمیت مختلف محکموں جیسے وزارت صحت، وزارت علاج اور طبی تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقیاتی تنظیم اور دواسازی کے شعبے میں موجود دیگر نجی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے مرہون منت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ملک میں تیار کی جانے والی اعلی معیار کی ادویات مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایران میں تیارکردہ ادویات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں بہت بڑی مانگ ہے۔

رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ حالیہ سالوں کے دوران ملک بائیو ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدت طرازی کی وجہ سے بہت سارے ملکوں نے ایران میں تیار کردہ ادویات کے صارف بن چکے ہیں۔

اسی حوالے سے سپین کے یک نامور داوساز کمپنی کے ایک وفد نے ایران کا دورہ کرتے ہوئے ادویات کی تیاری کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

اسی دورے کے دوران ایران اور سپین کے درمیان ادویات کے شعبے میں تجارت کے تبادلہ اور باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =