ایران نے گزشتہ سال کے دوران 9 لاکھ ڈالر سے زائد کیوی کا برآمد کیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، 140 ہزار ٹن کیوی فروٹ کو برآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 7۔9 لاکھ ڈالر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر زراعت "محمد علی طہماسبی" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں کیوی فروٹ کے زیر کاشت کا کل رقبہ 12 ہزار 400 ایکڑ پر مشتمل ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران، سالانہ 362 ہزار ٹن کیوی فروٹ کی پیدواری کیساتھ دنیا کی چوتھی پوزیشن پر کھڑی ہے۔

طہماسبی نے ملکی ضروریات کی فراہمی اور غیر ملکی منڈیوں کیساتھ کیوی فروٹ کی برآمدات کے عمل کو جاری رکھنے کے سلسلے میں روایتی کاشتکاری کا نظام استعمال کرنے اور خصوصی فنڈز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب ایرانی ویر زراعت نے مزید کہا کہ وزارت زراعت کی کوششوں کیساتھ کیوی برآمد کنندگان، آسانی سے بینکاری سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =