3 دسمبر، 2019 5:05 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83579493
0 Persons
بھارت کی ایران کو سب سے زیادہ چائے کی برآمدات

دہلی نو، ارنا- بھارتی کونسل برائے چائے کی پیداوار اور برآمدات نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک ایران کو 4 لاکھ کلوگرام سے زائد چائے کی برآمدات کی ہیں۔

بزنس اسٹنڈرڈ جریدے کے مطابق بھارت نے رواں سال کے دوران ایران کو376۔4 لاکھ کلوگرام چائے کی برآمدات کی ہے جن کی شرح مالیت کے لحاظ سے 2۔17 ڈالر کی ہے۔

 ایران اور بھارت کے درمیان تجاری معاہدے کے مطابق، دہلی نو، ایران سے برآمد کی گئی تیل کی رقم کو روپیے کے ذریعے ادا کرسکتا ہے اور ایران بھی اسی رقم کے ذر یعے بھارت کیساتھ  برآمدات کےعمل کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے۔

دوسری طرف بھارت نے بھی ایران کو مصنوعات کی برآمدات کیلئے ایرانی قومی کرنسی یعنی ریال کا استعمال کرسکتا ہے۔

ایک بھارتی چائے کے تاجر کے مطابق اس تجارتی معاہدے نے نہ صرف بھارت کو ایران کیساتھ اپنا کاروبار برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ ایران، بھارتی چائے کی سب سے بڑی منڈی بن چکی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایران کی بھارت کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ تیل کی مصنوعات سمیت کیمیکل کھاد پر مشتمل ہیں اور دوسری طرف بھارت کی ایران کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ اناج، چائے، کافی اور مصالحہ جات پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور بھارت کے درمیان باہمی تجارتی حجم کی شرح 2016-2017 مالی سال کے دوران 9۔12 ارب ڈالر کی تھی جو 2017۔2018 مالی سال کے دوران اس میں قابل قدر اضافہ کیساتھ 8۔13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

 اس کے علاوہ بھارت کی ایران کو مصنوعات کی برآمدات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 5۔2 ارب ڈالر کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =