صدر مملکت "حسن روحانی" نے منگل کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے عمانی وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن و استحکام کی خاطر تمام علاقائی ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا.
انہوں ںے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں سمیت عمان کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی اور عمانی حکام کی کوششوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور ہمیں امید ہے کہ 18ویں مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے ساتھ تہران اور مسقط کے موجودہ تعلقات کو فروغ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں گے.
انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطابق، تمام علاقائی ممالک کو خطے کی سلامتی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا لہذا ہم نے اس سلسلے میں ہرمز امن منصوبے کو پیش کیا اور باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ علاقائی سلامتی سمیت خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امن قائم کرکے اجنبیوں کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے.
انہوں نے یمنی بحران کو علاقے کے اہم مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی جنگ میں تباہی ، عوام کی ہلاکت ، دونوں ممالک کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور اس کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ڈالنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یورپ اور امریکہ اپنے بے بنیاد بیانات کے برخلاف یمن میں قیام امن نہیں چاہتے ہیں کیونکہ اس جنگ کے نتیجے میں اپنے ہتھیاروں کو فروخت کرسکے ہیں.
ایرانی صدر نے علاقائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے کوشش کرنا چاہیئے اور یمنی مذاکرات کے ساتھ اس ملک امن جاری رکھا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ جانا چاہئے اور خطے کے مسائل حل کرنے کے لئے مل کر کوشش کریں، شام، عراق اور لبنان میں سعودی عرب کی پالیسیوں سے کچھ نہیں حاصل ہوگیا اور اس ملک کے حکام کو اپنی پالیسیوں کو بدل کرنا ہوگا.
ہرمز امن منصوبہ علاقائی استحکام اور تمام ممالک کے مفاد میں ہے
یوسف بن علوی نے اس ملاقات کے دوران صدر روحانی میں سلطنت عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے سلام کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں.
عمانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہرمز امن منصوبہ علاقائی استحکام اور تمام ممالک کے مفاد میں ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان باہمی تعاون کے ساتھ علاقائی مسائل سمیت یمنی بحران کے خاتمے کے لئے بہترین حل کو پیش کر سکتے ہیں اور بے شک ایران علاقے میں اپنی نازک پوزیشن کی بنا پر کوئی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، عمانی وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے جنہوں ںے اپنے ہم منصب "محمد جواد ظریف" اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری جنرل "علی شمخانی" اور ایرانی اسپیکر "علی لاریجانی" کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ہماری نظر میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافہ بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے.
-
اصفہان میں پرانے قلعے ماربین کی سیر
پرانے قلعے ماربین کا سنگ بنیاد ہزاروں ساال پہلے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان میں…
-
ایران میں سائکلنگ ٹور کا انعقاد
ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے سمنان میں سائکلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر…
-
ایران میں تین لاکھ ٹن سے زائد پستے کی پیداوار
تہران، ارنا - ایران کے محکمہ جہاد زراعت کے ایک سنیئر عہدیدار کے مطابق، رواں سال ملک کے مختلف…
-
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر سلامتی کونسل کی کوئی پابندی نہیں: ظریف
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران میں…
-
تیل سے متعلق اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران
ویانا، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ ایران پابندیوں کے خاتمے کے دور میں…
-
ایران، یمن میں قیام امن کیلئے موثر تجاویز کا حامی
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم یمن میں قیام امن و سلامتی…
-
جوہری معاہدے کے یورپی فریق اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں: ایران
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین کیجانب سے اقوام…
-
ایران سے تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں: پاکستان
اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور…
-
رشت میں بارش کا خوبصورت منظر
ایران کے شمالی صوبے رشت میں موسم خزاں کے وقت بارش نے شہر میں حسین نظارے بنادئیے جن کی خوبصورتی…
-
ایران اور شام کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نکاسی آب کے نظام کی از سرنو تعمیر کیلئے دمشق…
آپ کا تبصرہ