آسٹریا کے راستے حلال تجارت کو یورپ میں توسیع دیں گے: ایران

کرج، ارنا- ایرانی صوبے البرز کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ آسٹریا، ایران اور یورپی ممالک کے درمیان حلال تجارت کو توسیع دینے کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے لہذا ہم آسٹریا کے ذریعے تجارتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "رحیم بنا مولایی" نے منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات آسٹرین سفیر، آسٹریا کے جنرل قونصلر برائے اقتصادی امور اور صوبے البرز کے دیگر سرگرم اقتصادی کارکنوں کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹرین سرگرم اقتصادی کارکنوں نے حلال خوارک کی مختلف قسم مصنوعات کی مشترکہ پیداوار اور اسی منصوعات کو قومی اور بین الاقوامی علامت کیساتھ برآمد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بنامولائی نے صوبے البرز کی سیاحتی دلچسبیوں بشمول دلکش قدرتی مناظر، تاریخی اور ثقافتی مقامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے البرز میں ہیلتھ ٹوازام کے شعبے میں آسٹرین سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے البرز، آسٹرین سیاحوں کو صنعتی، تاریخی اور طبی شعبوں میں خدمات کی فراہمی پر تیار ہے۔

 صوبے البرز کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ البرز میں واقع دیزین اسکی ریزورٹ، کھیل کے شعبے میں اس صوبے کے پرکشش سیاحتی دلچسبیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آسٹرین کمپنیوں کیجانب سے صوبے البرز میں سیاحت کیلئے بنیادی ڈھانچے جیسے مناسب ہوٹل اور تفریحی مکانات کی تعمیر کا خیر مقدم کریں گے۔

واضح رہے کہ البرز ملک کا ایک سب سے اہم صنعتی مرکز ہے جس میں 3500 سے زیادہ صنعتی یونٹس موجود ہیں اور اس میں دواسازی، صحت، خوراک، ٹیکسٹائل اور زرعی اجزاء تیار کرنے کی گنجائش ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =