ماسکو میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا ایران کی شرکت سے انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- 2019 عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا 6 دسمبر کو روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا کے 128 کھیلاڑی بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی حصہ لیں گے۔

2019 عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے "آرمین ہادیپور"، "میرہاشم حسینی"، "سروش احمدی"  اور "سجاد مرد انی" بالترتیب -58، -68 اور +80 کلوگرام کی کیٹیگریز میں حریفوں کیخلاف اپنے فن کا لوہا منوالیں گے۔

ان مقابلوں میں مردوں کے زمرے میں دنیا کے 33 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، آذربائیجان، جرمنی، امریکہ، اردن، ازبیکستان، اسپین، آسٹریلیا، سلووینیا، انگلینڈ، اٹلی، آئرلینڈ، برازیل، بیلجیم، پرتگال، ترکی، تیونس، چین، چین تائپے، جمہوریہ ڈومینیکن، روس، آئیوری کوسٹ، سینیگال، قازقستان، کروشیا، جنوبی کوریا، کیوبا، گبون، میکسیکو، مصر، مالڈووا، ناروے اور نائجر کے نمائندے حصہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا 6 اور 7 دسمبر تک روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری رہے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =