3 دسمبر، 2019 2:50 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83579294
0 Persons
ایران میں مزید 300 شرپسندوں کی گرفتاری

تہران، ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران میں حالیہ بدامنی کے واقعات میں ملوث مزید 300 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی عدلیہ کے ترجمان "غلامحسین اسماعیلی" نے منگل کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق، جلاو گھیراو میں جرم ثابت ہونے والے ملزوں کو فوری طور پر عدالت کے سپرد کیا جائے گا اور جن افراد کی رہائی کا امکان ہو، انھیں بھی فوری رہا کیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کو ملک میں شرپسندوں کے حالیہ اقدامات اور اغیار کی مداخلت کیخلاف عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کے اس اقدام نے ملک میں سیکورٹی اور سلامتی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دشمن کی مایوسی کا باعث بن گیا.
اسماعیلی نے کہا کہ ہمارے سمجھدار عوام نے حالیہ بدامنی کے واقعات میں خود کو شرپسندوں سے الگ کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عدلیہ کے مطابق، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرامن احتجاج کرنے والے کے مظاہرے شرپسندوں کے بدامنی اقدامات سے بالکل مختلف ہیں.
انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ دنوں میں شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بہانے سے شرپسندانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں کشیدگی کے باعث ہوگئے.
یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے بڑے پیمانے پر رقوم کیں تا کہ کچھ شرپسندوں سے مل کر ملک میں افراتفری پھیلائیں، جبکہ ایرانی عوام نے یکجاں ہر کر اس خطرناک شیطانی سازش کو خاک میں ملادیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی عوام نے دشمن عناصر اور شرپسندوں کے اقدامات کیخلاف ریلیاں نکالیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =