ایران، انفارمیشن کمیونیکشن شعبے میں ہمسایوں کیساتھ تعاون کی توسیع کیلئے پُرعزم

باکو، ارنا - ایران کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ہم نے انفارمیشن کمیونیکشن شعبے میں ایک ایسی موثر پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرکے اس سے اقتصادی فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہوں گے.

یہ بات "محمد جواد آذری جہرمی" نے منگل کے روز آذری دارالحکومت باکو کے ائیرپورٹ پہنچنے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے حجم میں اضافہ کیا گیا ہے جس سلسلے میں 14 ایرانی کمپنیاں جو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر سرگرم ہیں، "2019 باکو ٹیل اور باکو تخلیقیت " عالمی نمائش اور اجلاس میں شریک ہوں گی.
آذری جہرمی نے کہا کہ ہم اس دورے پر اس عالمی نمائش میں شریک ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے ملاقاتیں کریں گے.
تفصیلات کے مطابق،عالمی 25ویں انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کا "2019 باکو ٹیل" 3 سے 6 دسمبر تک آذری دارالحکومت باکو میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 23 ممالک کی 238 کمپنیاں شریک ہوں گی.
اسلامی جمہوریہ ایران منعقد ہونے والی نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے میں اپنی تازہ ترین کارکردگیوں کو منظر عام پر لائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =