3 دسمبر، 2019 9:47 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83578517
0 Persons
سپین میں موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس، ایرانی وفد کی شرکت

میڈریڈ، ارنا – اسپین میں تعینات ایرانی سفیر کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی  کا سربراہی اجلاس مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز ماحولیاتی کارکنوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا.

سربراہی اجلاس کے آغاز پر ہسپانوی وزیر اعظم 'پیدرو سنچز' اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل 'انتونیوگوترش' نے ماحولیاتی تباہی اور آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی برادری کی عدم توجہی کے خطرات کے بارے میں بات چیت کر کے شرکاء سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی منفی نتائج سے پہلے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک سنجیدہ اقدام اٹھائیں.

اس اجلاس کے موقع پر ایرانی سفیر سفیر حسن قشقاوی نے یورپی یوین خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ' جوزف بوریل' اور اسپین کی عبوری وزیر خارجہ ' مارگاریتا روبلس' کے ساتھ ملاقات کر کے ماحولیات کے شعبے میں ایران کے موقف پر روشنی ڈالی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =