یورپ، کھوکھلے وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داری نبھائے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک، یورپی یونین اور سوئڈن کو کھوکھلے دھمیکوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ "Mölnlycke Health Care" کمپنی سے ایران میں بیماری میستھ نیا گریوس Myasthenia gravis کا شکار بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کو فروخت کرنے کا مطالبہ کریں۔

"محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ "مائیک پومپیو" نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی معاشی دہشت گردی کو لوگوں پر فاقہ کشی مسلط کرنے اور ہمارے بے گناہ شہریوں کو طبی سامان سے محروم کرکے ان کو ہلاک کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین یورپی ممالک، یورپی یونین اور سوئڈن کو بطور انسٹیکس میکنزم کے حصص داروں کے، کھوکھلے دھمیکوں اور وعدوں کے بجائے اپنی انسانی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے Mölnlycke کمپنی سے ایران میں بیماری میستھ نیا گریوس کا شکار بچوں کے علاج کیلئے ضروری ادویات کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =