2 دسمبر، 2019 7:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83578135
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کے نئے سربراہ، ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ "رافائل ماریانو گروسی" نے کہا ہے کہ وہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

ویانا کی خبررسان ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی جوہری توانائی کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے عہدہ سنھبالنے کے بعد کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایرانی حکام کیساتھ ملاقات کیلئے ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لئے سخت اور منصفانہ انداز اپنائے گا۔

وہ لاطینی امریکہ سے آئی اے ای کے پہلے سربراہ ہوں گے جو قبل ازیں ادارہ میں ارجنٹائن کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2015ء میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران ویسے ہی عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کاروں کو ملک کی جوہری تنصیبات کا معاینہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکی یا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

 امریکی خبررساں ادارے کے مطابق رافائل ماریانو گروسی کا انتخاب آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ہونے والی رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا اور انہیں 24 ارکان نے ووٹ دیئے۔

ماریانوگروسی کا مقابلہ رومانیہ کے سفارت کار کرنل فروٹا سے تھا جو اس وقت آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کی حثیت سے کام کر رہے ہیں تاہم انہیں صرف دس ووٹ ملے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =