ایران اور چین کا جوہری معاہدے سے متعلق مختلف مسائل پر اتفاق

بیجنگ، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے حالیہ دنوں میں ایران اور چین کے درمیان مشاورتی نشست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے جوہری معاہدے سے متعلق مختلف مسائل پر اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ہوا چون یینگ" نے پیر کے روز صحافیوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے گزشتہ روز کے دوران، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید "عباس عراقچی" اور ان کے چینی ہم منصب "ماجائو شو" کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور واشنگٹن کیجانب سے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی وجہ سے جوہری معاہدے کو بُری صورتحال کا شکار ہوگیا ہے اور اس معاہدے کی تباہی کا خدشہ بھی ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف موضوعات بشمول باہمی تعاون کے فروغ، جوہری معاہدے کا بھر پور اور موثر نفاذ کیلئے کوششوں کو جاری رکھنے، بین الاقوامی قانون کے مطابق بین الاقوامی مساوات کا تحفظ، سیاسی ذرائع سے اس مسئلے کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ایران تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو باہمی سیاسی اعتماد کو تقویت دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کےعوام کیلئے خوشحالی کی فراہمی کی کوشش کریں گے۔

ہوا نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری مسئلہ، چین ایران اسٹریٹجک تعاون کا ایک اہم حصہ ہے اور دونوں فریقین اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =