خطی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ہر کسی تجویز کا خیر مقدم کریں گے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ کیساتھ ایک ملاقات میں خطے بالخصوص یمن میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی سلسلے میں ہر کسی تعمیری تجویز اور حکمت عملی کا خیر مقدم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نےعلاقے میں عمان کے تعمیری کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو انتہائی جامع اور اچھے قرار دیتے ہوئے ایران اورعمان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا خیر مقدم کیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے خطے بالخصوص یمن میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسی سلسلے میں نیک نیتی سے ہر کسی پیش کی گئی تجویز اور حکمت عملی کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطی ممالک کیساتھ مذاکرات پر سنجیدہ ہے اور ہرمز امن منصوبہ بھی اسی سلسلے میں تجویز کی گئی ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ جامع کانفرنس کا انعقاد تعمیری ثابت ہوگا: بن علوی

اس موقع پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی حالیہ صورتحال پیش نظر،علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہے اور اسی سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ جامع کانفرنس کا انعقاد تعمیری ثابت ہوگا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی مسائل سمیت خطی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان، سیاسی، اقتصادی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بھی اس ملاقات کے دیگر موضوعات تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =