سوئس انٹرنشنل میلے میں ایرانی فلم کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا-  ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Seven and a Half کو سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فلم ساز "نوید محمودی" کی بنائی گئی فلم Seven and a Half کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں منعقدہ 2020 Black Movie فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Seven and a Half کی کہانی افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والی 7 لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے جو مسلسل 7 ایپزود کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

فلم میں جمعہ کی رات 7 لڑکیوں کی شادی کی مختلف کہانیاں بیان کی جاتی ہیں جن میں سے ہر ایک کو کسی طرح کسی نہ کسی طرح مشکلات کا سامنا ہوجاتا ہے۔

Seven and a Half فلم، ایران اور افغانستان کی بنائی گئی مشترکہ فلم ہے۔ اس فلم کا اصل ڈسٹری بیوٹر فرانسیسی کمپنی "دریم لب" ہے جو اس فلم کو "نسرین میر شاپ" کے زیر انتظام میں شائع کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =