ایران کا عالمی تجارتی تنظیم کے رکن بننے کے عمل کا آغاز

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی احکامات کے تحت عالمی تجارتی تنظیم میں ایران کو رکنیت ملنے کے لئے عمل کا آغاز کیا گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ "حمید زادبوم" نے برآمدات کی قومی دن کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دارالحکومت تہران کے سربراہی ہال میں منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کیساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نفاذ سے ہمارے تاجروں اور برآمد کنندگان کو اپنی معاشی حدود میں وسعت دینے کی گنجائش میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

زادبوم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے دوران اپنے 15 ہمسایہ ممالک کیساتھ برآمدات کے عمل کو تفویض دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور اسی نقطہ نظر سے مستقل قریب میں ایران کی ان 15 ہمسایہ ممالک کو برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوجائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے عالمی تجارتی ادارہ (World Trade Organization) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا پرانا نام گیٹس  (GATTS) تھا۔ یہ ادارہ آزاد عالمگیر تجارت اور گلوبلائزیشن کا داعی ہے. یہ ادارہ بین الاقوامی تجارت میں ممکنہ تنازع کی صورت میں عالمی ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس وقت ڈبلیو ٹی او کے 160 باقاعدہ ارکان ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =