جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا: اعلی یورپی رہنما

تہران، ارنا - یورپی یوین خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا اور اس کے لئے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں.

یہ بات جوزف بوریل نے گزشتہ روز ہسپانوی اخبار ' ایل پیس' کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہون نے جوہری معاہدے کے زندہ رہنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھائے.

جوزف بوریل نے کہا کہ ہم عالمی جوہری ڈیل کے تحفظ کے لیے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم ایرانی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔

یورپ رہنما نے کہا کہ "ہم اپنے ایرانی دوستوں کو کہتے ہیں کہ ان کے لئے سب سے اچھا کام یہ ہے کہ اس معاہدے کے خاتمے اور تباہی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی.

قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو اسپین کے سابق وزیر خارجہ جوزف بورل کی یورپی یونین کے خارجہ امور کے انچارج کے عہدے پر تقرری کی توثیق کردی ہے۔ جوزف بورل یکم نومبر سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =