ایرانی خاتون نے عالمی کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا - خاتون ایرانی کھیلاڑی نے سپین میں منعقدہ کراٹے ورلڈ لیگ کے چوتھے مرحلے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے.

حمیدہ عباسعلی نے گزشتہ روز سپین کے شہر میڈریڈ میں ہونے والے بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں 68 کلوگرام کے زمرے میں  1-0 کے ساتھ جاپانی حریف کو پٹخ دیا اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

انہوں نے دوسرے، تیسرے کے مرحلوں میں ہالینڈ اور جرمنی کی حریفوں کو شکست دے دی لیکن چوتھے مرحلے میں یونان کی حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی.

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ایرانی کھیلاڑیوں"امیر مہدی زادہ" اور "سجاد گنج زادہ" نے بالترتیب -67 اور +84 کلوگرام کی کیٹیگریز میں دو طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر کراٹے کیھلاڑی "صالح اباذری" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے لیگ (کراٹے ون) کے ساتویں مرحلے کا 29 نومبر کو سپین کے شہر میڈرڈ میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 737 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے دونوں شعبوں میں عالمی کراٹے لیگ مقابلوں جو ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، میں حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =