1 دسمبر، 2019 7:59 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83576655
0 Persons
ایران کی کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے سپین میں منعقدہ کراٹے ورلڈ لیگ کے ساتویں مرحلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی.

تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے لیگ (کراٹے ون) کے ساتویں مرحلے کا 29 نومبر کو سپین کے شہر میڈرڈ میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 737 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے دونوں شعبوں میں عالمی کراٹے لیگ مقابلوں جو ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، میں حصہ لیا ہے۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم نے مجموعی طور پر دو طلائی اور ایک کانسی کے تمغوں کے حصول کیساتھ دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ایران سے  "امیر مہدی زادہ" اور "سجاد گنج زادہ" نے بالترتیب -67 اور +84 کلوگرام کی کیٹیگریز میں دو طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر کراٹے کیھلاڑی "صالح اباذری" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں قازقستان اور ترکی کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =