ایرانی کھیلاڑی نے عالمی کراٹے لیگ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور کراٹے کھیلاڑی " امیر مہدی زادہ" نے سپین میں منعقدہ عالمی کراٹے لیگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے لیگ (کراٹے ون) کے ساتویں مرحلے کا 29 نومبر کو سپین کے شہر میڈرڈ میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 737 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے دونوں شعبوں میں عالمی کراٹے لیگ مقابلوں جو ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، میں حصہ لیا ہے۔

 ان مقابلوں میں ایران سے  امیر مہدی زادہ نے -67 کلوگرام کی کیٹیگری میں چلی، بلجیم، فرانس اور جاپان کی حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

انہوں نے فائنل مقابلے میں ترک حریف "عمر عبدالحکیم" کیخلاف کھیلے جانے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی خاتون کھیلاڑی "حمیدہ عباسقلی" اور "صالح اباذری" نے دو کانسی کے تمغے کو حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے دیگر کراٹے کھیلاڑی "سجاد گنج زادہ" بھی کچھ گھنٹوں کے بعد +84 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں فرانسیسی حریف کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =