1 دسمبر، 2019 6:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83576547
0 Persons
ایرانی خاتون ساحلی فٹبال ورلڈکپ میں نگران مقرر

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کی خاتون سربراہ "پریا شہریاری" کو پیراگوئے میں منعقدہ ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے کی نگرانی کیلئے چن لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2019 ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کا 21 نومبر کو پیراگوئے میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کا آج کی رات، اٹلی اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ عالمی فٹ بال فیڈریشن نے اس سے قبل ایک خط کے ذریعے ایرانی خاتون پریا شہریاری کو ان تمام مقابلوں کی ایک سرگرم مبصر کی حیثیت سے مقرر کردیا تھا اس نے گذشتہ رات بھی فائنل کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے اس اہم میچ کی نگرانی کو شہریاری کے سپرد کردیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار کیلئے ہے کہ کسی خاتون کو بطور ساحلی فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کی نگران کے مقرر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ساحلی فٹ بال ٹیم کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کا جواز نہیں ملا لیکن اب پریا شہریاری، ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے میں بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ حصہ لیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =