1 دسمبر، 2019 3:20 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83576269
0 Persons
چین کا یورپ سے انسٹیکس کے جلد نفاذ کا مطالبہ

بیجنگ، ارنا - نائب چینی وزیر خارجہ نے یورپ کے انسٹیکس مالیاتی نظام کے جلد نفاذ پر زور دیا امریکہ سے ایران مخالف پابندیوں کے خاتمہ اور جوہری معاہدے پر واپسی کا مطالبہ کیا.

ان خیالات کا اظہار "ماجائوشی" نے اتوار کے روز نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور ایرانی ایٹمی منصوبے کا اصلی بحران اس معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس ملک کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ہے.
ماجائوشی نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنوں ممالک گزشتہ دوران سے اس تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں.
انہوں نے ایرانی جوہری مسئلے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانا، مشترکہ مفادات سے استعمال اور عالمی برادری کی حمایت پر اتفاق کیا.
انہوں نے جوہری معاہدے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسے تصدیق کی ہے، کو ایک سفارتی اور کثیرالجہتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی سمجوتھے کے تحفظ کی ضرورت ہے.
نائب چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ایٹمی مسئلے کے سیاسی اور اسٹریٹجک حل اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کی اصولی پالیسی ہے.
انہوں ںے کہا کہ ایران ںے بار بار زور دیا کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے مرحلے قابل واپسی ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اس کی سرگرمیوں کا معائنہ کر رہی ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تنازعات کے واحد حل جوہری معاہدے کا تحفظ ہے جس کے نتیجے میں عالمی جوہری ہتھیار کے عدم پھیلاؤ اور مشرق وسطی میں امن اور سلامتی فروغ مل جائیں گے اور عالمی برداری کے مشترکہ مفادات فراہم ہوں گے.
یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" اپنے چینی ہم منصب کی دعوت کے ساتھ جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورت کو جاری رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =