یزد کو عالمی شہروں کی فہرست میں شامل کرنا مثالی قدم ہے: یوکرائنی سفیر

یزد، ارنا – ایران میں تعینات یوکرائنی سفیر نے کہا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے شہر یزد کو عالمی شہر کے طور پر انتخاب کرنا ایک مثالی اقدام ہے کیونکہ اس کی تاریخی ساخت بہت ہی خوبصورت ہے۔

یہ بات "سرگئی بورد یلیاک" ہفتہ کے روز ایرانی صوبے یزد کی اسلامی کونسل کے اراکین کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوکرائنی شہر لویو کو بھی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے وہاں یزد کی طرح ایک تاریخی اور صنعتی شہر ہے.
یلیاک نے کہا کہ ہم نے یزد کے میئر اور گورنر کے ساتھ اچھے مذاکرات کئے.
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے شہر یزد کی تاریخی ساخت نئے حالات میں محفوظ اور برقرار رکھا کیا گیا ہے.


انہوں نے یزد اور لویو کے درمیان سسٹر سیٹی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مناسب اقدام کے ساتھ دونوں شہروں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملیں گے.
یوکرائنی سفیر نے صوبے یزد میں سیاحتی معالجے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس شہر میں سیاحوں کے لئے اچھے طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =