جوہری معاہدہ: ایران اور چین کی سیاسی مشاورتی نشست کا انعقاد

بیجنگ، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ان کے چینی ہم منصب کی موجودگی میں جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورتی نشست کی منعقد کی گئی.

"سید عباس عراقچی" نے اتوار کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب "ماجائوشی" کے ساتھ جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
نائب چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے اہم اسٹریٹیجک شراکت داری ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل سمیت جوہری معاہدہ، عالمی اور علاقائی امن قائم کرنے کے لئے باہمی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں.
عراقچی نے بھی چین کو ایران کے اہم شراکت داری ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنے دوستوں کے ساتھ عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر بات چیت کی.
فریقین نے اس نشست کے دوران آئندہ ہفتے ویانا میں منعقد ہونے والے جوہری معاہدے کے کمیشن کی نشست پر تبادلہ خیال کیا.
"سید عباس عراقچی" اپنے چینی ہم منصب کی دعوت کے ساتھ جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورت کو جاری رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =