نائیجیریا کی قومی باکسنگ ٹیم، ایران میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی

تہران، ارنا- نائیجیریا کی قومی باکسنگ ٹیم، اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کیلئے ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باکسنگ ٹیم، چین میں منعقدہ 2022 اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہورہی ہے۔

اس وقت، ترکی کی قومی باکسنگ ٹیم نے دارالحکومت تہران میں ایرانی قومی ٹیم کیساتھ مشترکہ تربیتی کمیپ قائم کیا ہے اور ایران اور ترکی کی باکسنگ ٹیموں کے درمیان پیر کو ایک دوستانہ میچ کا انعقاد ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 کھیلاڑیوں پر مشتمل نائیجیریا کی قومی باکسنگ ٹیم بھی 10 دسمبر کو دورہ ایران روانہ ہوگی تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باکسنگ ٹیم کیساتھ  10 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جارجیا اور ایران کی قومی باکسنگ ٹیموں کے درمیان مشترکہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا امکان ہے لیکن اس منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =