تفصیلات کے مطابق بہادر امینیان نے ایران اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے آج بروز ہفتہ کو باقاعدہ طور پر اپنے سفارتی مشن کا آغاز کیا۔
وہ اس سے پہلے رومانیہ میں بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرسمیت ایرانی محکمہ خارجہ کی کالج برائے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ، ایران کی ایکسپڈیسی کونسل میں قائم خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی کی سپریم نیشنل کونسل میں قائم اسٹریٹیجک اسسمنٹ کی تشخیص کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے "محمد بہرامی" نے 6 سالوں کے لئے افغانستان میں بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر فرائض سرانجام دیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ