30 نومبر، 2019 5:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83574954
0 Persons
ایران کا پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزہ کی سہولت کا آغاز

اسلام آباد، ارنا-  پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے اور تمام قونصل خانے، دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ کرنے اور سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے مقصد سے کل سے پاکستانی شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزہ جاری کریں گے۔

اسلام آباد میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سمیت پاکستان کے 4 صوبوں میں ایرانی قونصل خانوں میں ای ویزہ جاری کرنے کےعمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا نفاذ کل بروز اتوار سے ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ناظم الامور "محمد سرخانی" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہ کہ ایران کیجانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزہ جاری کرنے کا مقصد، ایران کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات میں اضافہ کرنے سمیت سیاحتی صنعت بالخصوص تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری شعبے میں سرگرم کارکنوں کی سفروں میں مزید آسانی اور تیزی لانا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی زائرین، ایرانی مذہبی شہروں قم اور مشہد کا رخ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ایرانی زمینی سرحدوں کے ذریعےعراق کا سفر کرتے ہیں۔

رواں سال کے دوران میں بھی پاکستان کے 4 شہروں لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پیشاور میں قائم ایرانی قونصل خانوں نے اربعین زائرین کیلئے ویزہ جاری کرنے کے عمل میں آسانی لانے کیلئے دن و رات کام کیا اور کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

پاکستان میں تعنیات ایرانی سفارتخانے اور تمام قونصل خانوں نے گزشتہ سال کے دوران، پاکستانی شہریوں کیلئے لاکھوں ویزہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی محکمہ خارجہ نے بھی رواں سال کے مئی مہینے کو نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی جس میں 48 ممالک بشمول ایرانی شہریوں کے لیے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =