تفصیلات کے مطابق خاش سمنیٹ فیکٹری میں روزانہ 3 ہزار ٹن سیمنٹ کی مصنوعات کو تیار کیا جاتا ہے جن کے 35 فیصد کے حصے کو خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے ساحلی ممالک، افریقہ، مشرق وسطی، یورپ اور ایشیا پیسیفیک میں برآمد کیا جاتا ہے۔
عراق، افغانستان، پاکستان، یمن، بنگلہ دیش، عمان، صومالیہ، جبوتی، مصر، لیبیا، کینیا، تنزانیہ، پرتگال، اسپین، ترکی، کویت، بھارت، چین، ملائشیا اور قطر، خاش سیمنٹ فیکٹری کی مصنوعات کی اہم منزلیں ہیں۔
خاش سیمنٹ فیکٹری کے دائریکٹر مینجر "داود بختیاری" کا کہنا ہے کہ تفتان علاقے کے کانوں کا شمار ایران اور یہاں تک کہ دنیا کی بہترین کانوں میں ہوتا ہے اور ان کانوں کے معدنیات کے استعمال سے خاش سیمنٹ فیکٹری کی مصنوعات کے معیار میں بہتری آئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ