30 نومبر، 2019 3:45 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83574807
0 Persons
عراقچی کا دورہ چین، سیاسی مشاورت کا تسلسل

بیجنگ، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورت کو جاری رکھنے کے لئے ہفتہ کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

"سید عباس عراقچی" اپنے چینی ہم منصب کی دعوت کے ساتھ جوہری معاہدے کے سیاسی مذاکرات کے تسلسل کے مقصد کے ساتھ چین کے دورے پر ہیں۔
چین میں تعینات ایرانی سفیر "محمد کشاورز زادہ" نے چین کے ائیرپورٹ میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کا استقبال کیا۔
عراقچی اس دورے پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ اتوار کے روز جوہری معاہدے، دوطرفہ تعلقات اور ویانا میں اس معاہدے کے کمیشن کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =