30 نومبر، 2019 3:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83574796
0 Persons
ایران کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کے خاتمے پر زور

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات نائب ایرانی مندوب نے مقبوضہ فلسطین پر ناجائز صہیونی ریاست کے خاتمے اور آزاد فلسطینی حکومت جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "رضا غائبی" نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےعالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کے سنگین جرائم پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ایرانی مندوب نے فلسطینی مسئلے کے حل کیلئے ایک جامع طریقے حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےعالمی دن کی بھر پور حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ دن فلسطینی عوام سے ان کے بنیادی حقوق بالخصوص ان کے حق خود ارادیت کو چھینے کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے۔

غائبی نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روکنے اورغزہ پٹی کی غیر قانونی ناکہ بندی کے فوری اور غیر مشروط خاتمے اور اس خطے میں موجود تمام اڈوں اور کراسنگس کی رہائی کے ساتھ ساتھ ان تمام طریقہ کاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جن میں بڑے پیمانے پر سزا دی گئی تھی۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک ایسے جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس میں بحران کی بنیادی وجوہات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ پائیدار امن اسی وقت حاصل ہوگا جب فلسطینی مسئلے کے حل میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق بشمول اسی سرزمین پر قبضے کے خاتمہ اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن لوٹنے اور اور آزاد فلسطینی حکومت جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے قیام جیسے حقوق شامل ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =